لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)کیاورلڈکپ 2019میں بھارت جان بوجھ کرانگلینڈسے ہارا؟انگلش سٹاربین سٹوکس نے بھارت کوبے نقاب کردیا،ورلڈکپ کے ہیروبین سٹوکس نے بھارتی بیٹنگ پرسوالات اٹھادیئے ،انگلینڈکے سٹاربلے بازبین سٹوکس نے کتاب ’’آن فائر‘‘میں تہلکہ خیزانکشافات کردیئے ،بین سٹوکس کے مطابق دھونی نے ہدف کے تعاقب کی کوشش ہی نہیں کی اور صرف سنگلز ہی لیتے رہے ،میچ ہارکربھارت نے جان بوجھ کرپاکستان کونقصان پہنچایا،جس طرح بھارت نے بیٹنگ کی، لگتاہی نہیں تھاوہ میچ جیتناچاہتے تھے ،پہلے کوہلی اورروہت شرما بعدمیں دھونی کی بیٹنگ پرحیرت ہوئی، بین سٹوکس کے مطابق بھارت میچ آسانی سے جیت کرانگلینڈکوورلڈکپ سے باہرکرسکتاتھا، بین سٹوکس کے مطابق پاکستان کاسیمی فائنل میں پہنچنے کاراستہ روکنے کیلئے بھارت میچ ہارا، کیونکہ اگر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچتا تو اس کا بھارت سے مقابلہ ہوتا لیکن بھارت ورلڈکپ سیمی فائنل میں پاکستان کامقابلہ نہیں کرناچاہتاتھا،اپنے لیے نیوزی لینڈکوآسان ہدف سمجھ رہاتھا۔ بین سٹوکس