سڈنی (سپورٹس ڈیسک) دو مرتبہ کے ورلڈ چیمپئن اسنو بورڈر ایلکس پلن اپنے آبائی شہر میں سپیئرنگ فش کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئے ۔ 32 سالہ پلن کو کوئنز لینڈ کے گولڈ کوسٹ پر ساحل کے قریب مردہ پایا گیا۔ حکام نے بتایا کہ جائے وقوعہ پر پیرامیڈیکس ان کو بچانے کی کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔ "چمپی" کے نام سے معروف پلن نے سوچی میں 2014ء کے سرمائی اولمپکس میں آسٹریلیا کا پرچم بلند کیا تھا۔ مقامی میڈیا نے بتایا کہ ایک سنورکلر نے پلین کو بے ہوش مصنوعی ریف پر پایا۔