ممبئی (شوبزڈیسک) بالی ووڈ ایکشن ہیرو ورون دھون نے دسمبر میں اپنی شادی سے متعلق خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اس طرح کی غلط خبریں شائع کرنا اور پھیلانا بند کیا جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ہر بار جھوٹی خبروں کو مسترد کرتے کرتے تھک چکے ہیں۔ورون کے والد فلم ساز ڈیوڈ دھون نے بھی بیٹے کی شادی سے متعلق خبروں کو جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ ایسی خبریں پھیلانا بند کیا جائے ۔