لاہور(نمائندہ خصوصی سے )صوبہ بھر کے ورک چارج ملازمین کو مستقل کرنے کے حوالے سے پیشرفت سامنے آ گئی ۔ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب میجر(ر) اعظم سلیمان خان کی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شوکت علی اس سلسلہ میں متحرک ہو چکے ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے گذشتہ چند ماہ کے دوران تمام صوبائی اداروں، خود مختار اداروں اور ذیلی اداروں کے ساتھ متعدد میٹنگز کی ہیں۔ اور ان سے اس ضمن میں فیڈ بیک حاصل کیا ہے ۔ذرائع نے دعوی کیا کہ ورک چارج ملازمین کو ورک مین میں تبدیل کر کے مستقل کر نے کی پالیسی ترتیب دی جا رہی ہے ۔اس حوالے سے صوبائی حکومت جلد اپنی سفارشات جلد وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کریں گے اور ایوان وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد ورک چارج ملازمین کو مستقل کر دیا جائے گا۔