دبئی(سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈکپ 2011 ء کے بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے فائنل کو کرپشن فری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے شواہد نہیں ملے جس کی بنیاد پر تحقیقات کا آغاز کیا جا سکے ۔ آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سینئر جنرل منیجر الیکس مارشل نے کہا ہے کہ ورلڈکپ 2011 کے فائنل میں سری لنکا کے کھلاڑیوں کے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا معاملہ سامنے آیا تھا لیکن تاحال کوئی ایسے شواہد نہیں ملے جن کی بنیاد پر تحقیقات کا آغاز کیا جا سکے ۔ اس لیے بھارت اور سری لنکا کے مابین فائنل میچ پر شکوک کی کوئی وجہ نہیں بنتی۔سری لنکن بورڈ نے بھی اس حوالے سے کوئی تحریری درخواست یا شواہد پیش نہیں کیے ۔