لاہور (وقائع نگار،92 نیوز رپورٹ، ایجنسیاں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب کے ہرشہر،ہرگاؤں میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نیا بلدیاتی نظام عوام کو با اختیار بنائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیرقانون بشارت راجہ سے گفتگو کے دوران کیا۔صوبائی وزیرنے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دی۔ ملاقات میں امن و عامہ کی صورتحال، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پروزیراعلیٰ نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام سے عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے ، ترقی کا سفر نچلی سطح تک لے کر جائیں گے ، پنجاب کے ہر شہر اور گاؤں میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔اپوزیشن نے اڑھائی برس احتجاج کیا جبکہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوامی خدمت، پی ڈی ایم کا کوئی ایجنڈا نہیں، عوام نے اپوزیشن کی انتشار کی سیاست کو یکسر رد کر دیا، یہ عناصر عوام میں اپنی ساکھ کھو چکے ، وزیراعظم قوم کی امید ہیں، عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کی جانب بڑھتے رہیں گے ۔ صوبے میں قانون کی پاسداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا، کسی صورت قانون شکنی برداشت نہیں کی جائے گی۔دریں اثنا وزیراعلیٰ سے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیداوروفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی،ملک کی سیاسی صورتحال،امن وامان اوردیگرمعاملات پرتبادلہ خیال کیاگیا،مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات پربھی گفتگوکی گئی،ملاقات میں امن و امان اور سکیورٹی صورتحال مزیدبہتربنانے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھانے پراتفاق کیاگیا،ملاقات میں فیصلہ کیاگیاکہ اشتعال انگیزتقاریرکرنیوالوں کے خلاف کارروائی ہوگی،مذہبی منافرت پرمبنی لٹریچرکی اشاعت و تقسیم کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ کیاگیا۔قیام امن کیلئے پنجاب اوروفاق کے درمیان مربوط کوآرڈینیشن پراتفاق کیاگیا۔بعدازاں وزیراعلیٰ سے وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے ملاقات کی جس میں ریلویز اراضی پر قبضہ واگزار کرانے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کے امور پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں ریلویز کی زمینوں پر شجرکاری کے فروغ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت پراجیکٹس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ عثمان بزدار