لاہور(نامہ نگار)سی ٹی او لاہور سید حماد عابد کا نے حکومتی احکامات کی روشنی میں لاک ڈاؤن کے سلسلہ میں کئے جانے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف ٹریفک سیکٹرز کا وزٹ کیا، سی ٹی او لاہور نے کینٹ، مغلپورہ، مال ٹو، مال تھری سیکٹرز میں لاک ڈاؤن انتظامات کا جائزہ لیا، لاک ڈاؤن کے سلسلہ میں ناقص انتظامات پر انچارج سیکٹر کینٹ سمیت تین وارڈنز کی سرزنش کی جبکہ متعدد کووارننگ دیتے ہوئے سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔دوسری جانب لاک ڈاؤن کے دوران 1456 پبلک ٹرانسپورٹ اور رکشہ ڈرائیورز سے دوبارہ روڈ پر نہ آنے کی انڈر ٹیکنگ لی گئی، جبکہ 4701 گاڑیوں کو شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروایا گیا۔