کراچی(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج کراچی جائیں گے اور گورنر ہاؤس میں اجلاس کی صدارت کرینگے جس میں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائیگی۔ وزیراعظم شہری مسائل اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیں گے ۔ کراچی سٹاک ایکسچینج میں تقریب سے خطاب کے علاوہ شہر کی تاجر برادری سے بھی ملیں گے ۔ وزیراعظم سے گورنر ہاؤس میں مختلف وفود اہم ملاقاتیں کریں گے ۔ وزیراعظم سے اتحادی جماعتوں کے وفود کی ملاقات بھی متوقع ہے ۔علاوہ ازیں وزیراعظم مقامی ہوٹل میں وفاقی وزیر اسد عمر کے صاحبزادے کی ولیمے میں بھی شرکت کرینگے ۔