اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان رواں ماہ 3 ممالک کا دورہ کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم 16 سے 17 دسمبر بحرین کا دورہ کریں گے ، بحرین کے بعد وزیراعظم سوئٹزرلینڈ جائیں گے جہاں جنیوا میں 18 سے 19 دسمبر کو منعقدہ عالمی پناہ گزین سمٹ میں شرکت کریں گے ،عمران خان اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے ،وزیراعظم 19 سے 20 دسمبر کو ملائیشیا کا دورہ کریں گے جہاں کوالالمپور سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔