وزیرآباد، گوجرانوالہ (نامہ نگار،92 نیوزرپورٹ ) وزیرآباد میں ریلوے کے سلیپر ڈپو کے گودام میں رات کے وقت اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے کروڑوں روپے مالیت کی لکڑی جل کر خاکسترہو گئی ۔آگ پر قابو پانے کیلئے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر ، فائربریگیڈ اور ریسکیو 1122کی12 گاڑیوں نے حصہ لیا۔پاک فوج کے کرنل جاوید، ڈی سی گوجرانوالہ کیپٹن ریٹائرڈ سہیل اور اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد وقار حسین نے ریسکیو کاموں کی نگرانی کی۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔15گھنٹے کی مسلسل جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا تاہم کروڑوں روپے مالیت کی نئی اور پرانی لکڑی جل کر تباہ ہو گئی ۔ ذرائع کے مطابق لکڑی کا گودام 25 سے زائد ایکڑ پر مشتمل ہے ۔