لاہور(پ ر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں مولانا فضل الرحمن کی خواہشات مضحکہ خیز ہیں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمان کا آزادی مارچ ہونے سے پہلے ہی ناکامی سے دوچار ہو گیا ہے ۔پُرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے لیکن کسی کو انتشار اور ذاتی تسکین کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔