اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا میں اہم فیصلوں کاامکان ہے ۔ جس ذرائع کے مطابق کور کمیٹی کا اجلاس اتوار کو سہ پہر تین بجے بنی گالہ میں طلب کیا گیا،نوازشریف کی بیرون ملک روانگی،صحت کی رپورٹس ، گورننس سمیت قومی نوعیت کے معاملات پر بات ہوگی ،کور کمیٹی کے اجلاس میں پولیس ریفارمز، گورننس ریفارمز ، پارلیمانی سیاست پر بات ہوگی ۔ ذرائع نے بتایا کہ کور کمیٹی پی ٹی آئی منشور پر عمل درآمد سے متعلق حکمت عملی طے کرے گی، کور کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے ۔