مکرمی! آپ کے اخبار کے توسط سے میں اپنی اور ساتھی طا لبات کی درخواست وزیر تعلیم تک پہنچانا چاہتی ہوں کہ یونیرسٹیز میں پوائنٹ کی تعداد طلبہ کی ضرورت کے حساب سے بہت کم ہے۔ بس کھچا کھچ بھری ہوئی ہوتی ہے۔ اکثر طالبات گرمی کی وجہ سے بیہوش ہوجاتی ہیں۔ یہی چیز حادثات کا باعث بھی بنتی ہے۔ میںیونیورسٹیز کی انتظامیہ سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ اس طرف توجہ دیں اور جلد ہی پوائنٹ کی تعداد میں اضافہ کریں۔ تاکہ طلبا وطالبات آسانی سے اپنے اپنے تعلیمی ادارون میں بروقت پہنچ سکیںاور ان کی تعلیم کا حرج نہ ہو ( یسرا انصاری جامعہ کراچی)