لاہور(سٹاف رپورٹر)تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم رضوی نے کہا ہے کہ حکومتی وزرا اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔حکمرانوں کے ہاتھوں سے کوئی شہری محفوظ نہیں رہا ہے ۔حکومت نے پاکستان کو آئی ایم ایف کی کالونی بنادیا ہے ۔آئی ایم ایف کی مرضی سے بجلی،گیس سمیت تمام اشیاء ضروریات کی قیمتیں بڑھائی جارہی ہیں۔جتنی محنت اور لگن کے ساتھ ان حکمرانوں کو قوم پر مسلط کیا گیا ہے انتی محنت کے ساتھ ہی یہ لوگ ملک کا بیڑہ غرق کررہے ہیں۔حکومت کی ناقص پالیسی کی وجہ سے ملک آج دوراہے پر کھڑا ہے ۔