اسلام آباد( آن لائن )وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی رہنما اور سینئر قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی ۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئینی و قانونی امور پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے بابر اعوان کو الیکشن کمیشن میں کی گئی جھوٹی شکایات کا جواب دینے کی ہدایت کی ۔بابراعوان کل الیکشن کمیشن میں وزیراعظم کی طرف سے جواب جمع کرائیں گے ۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا قرضہ انکوائری کمیشن کی تشکیل کا عمل مکمل ہو گیا ہے ۔ ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلنے والوں کو بے نقاب کریں گے ۔ عوام ساتھ دے تو معیشت کے اس کڑے امتحان سے بھی نکل جائیں گے ۔ چاہتا ہوں عوام اثاثے ظاہر کر کے دی گئی سکیم سے فائدہ اٹھائیں۔ ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا ملکی تاریخ میں پہلی بار احتساب کا عمل بلا تفریق شروع کیا گیا ہے ۔ اداروں میں اصلاحات کا ایجنڈا تیزی سے آگے بڑھانا ہو گا۔