لاہور(خصوصی نمائندہ، این این آئی)وزیر اعظم عمران خان آج لاہور آئیں گے ۔وزیرا عظم نے پنجاب کابینہ کے ارکان کی کارکردگی رپورٹس بھی منگوا لیں۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان دورہ لاہور کے دوران گورنر ہائوس میں انٹر نیشنل سکھ کنونشن سے خطاب کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے پنجاب کابینہ کے ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے رپورٹس منگوا لی ہیں۔ وزیراعظم کے دورہ لاہور کے دوران خالی وزارتوں کو پر کرنے کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا۔ وزیر اعظم سے گورنر چودھری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار بھی ملاقات کریں گے ۔