مکرمی !دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شہری زیادہ پر سکون اور خوشحال نظر آتے ہیں، اور ذہنی طور پر وہ کسی دباؤ کا شکار نہیں ہوتے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری یا ڈیوٹی شوق اور ایمانداری سے نبھاتے ہیں۔ ان کے شہری اس لئے خوش ہوتے ہیں کیونکہ انکو روزگار کا کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ اہلیت کے مطابق انکو ملک میں اچھاروزگار حکومت فراہم کرتی ہے جس سے ان کے گھر کا چولہا بھی چلتا ہے اور باقی ضروریات بھی پوری ہوتی ہیں۔ اس طرح اگر ترقی پذیر ممالک کی بات کی جائے تو ان ممالک میں لوگوں کو سب سے بڑا مسئلہ روزگار کا ہے۔ ان ممالک میں روزگار کی عدم فراہمی کی وجہ سے لوگ بیشتر اوقات پریشان ہوتے رہتے ہیں۔ ستم بالائے ستم تو دیکھے کہ جس حکومت نے الیکشن سے پہلے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا اس حکومت نے ایک کروڑ نوکریوں کے بجائے ہزاروں لوگوں کو بے روزگار کیا۔جس کی وجہ شہری ذہنی تناؤ کا شکار ہوکر غلط راستے اختیار کر کے ملک کو تنزلی کے دھانے پر لے جا رہے ہیں۔ موجودہ حکومت نے اگر بے روزگاری کی شرح میں کمی نہیں کی لوگوں کو روزگار فراہم نہیں کیا تو ملک میں خود کشی، قتل و غارت، لوٹ مار، ٹارگیٹ کیلنگ، دہشتگردی یہ چیزیں عام ہو جائیگی۔ (عدنان حیدر‘ کراچی )