لاہور (پ ر)عالمی سمارٹ فون برانڈ اوپو نے وزیر اعظم پاکستان کے COVID-19ریلیف فنڈ میں 62لاکھ روپے کا امدادی چیک پیش کیا۔گورنر ہاؤس میں وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ایک ملاقات میں گورنر چودھری محمد سروراور اوپو پاکستان اے ای ڈی کے سی ای او George Long نے کمپنی کے دیگر اعلیٰ عہدیداران کے ہمراہ اس وبا سے نمٹنے کیلئے حکومت کی مدد کی غرض سے چیک پیش کیا۔ امدادی رقم میں سے 50لاکھ کمپنی انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی گئی ہے جبکہ 12لاکھ روپے کمپنی کے ملازمین کی جانب سے جمع کئے گئے ہیں۔اس موقع پر اوپو پاکستان اے ای ڈی کے سی ای او George Longکا کہنا تھا کہ قومی محکمہ صحت کے تمام شعبہ جات کورونا وائرس کے اثرات میں کمی کے حوالے سے نمایاں کردار ادا کررہے ہیں اور اس ضمن میں100فیصد کارکردگی دکھا رہے ہیں۔موجودہ ہنگامی ماحول میں ہم ایسے حکومتی اہلکاروں کو سراہتے ہیں جو اس وبائی مرض سے نمٹنے کیلئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔