اسلام آباد ( سپیشل رپورٹر)وزیر اعظم عمران خان کا جمعہ کو شیڈول کیا گیا دورہ سندھ منسوخ کر دیا گیا ، نئی تاریخ کا تعین جلد کیا جا ئیگا ۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نے سکھر ، لاڑکانہ اور جیکب آباد جانا تھا جہاں انھیں سندھ میں کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دی جانی تھی ۔پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے روزنامہ 92 نیوزکوبتایا کہ اب یہ دورہ آئندہ ہفتے متوقع ہے ۔