اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی)وزیر اعظم عمران خان کو ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب اماراتکی مسلح افواج کے نائب سربراہ الشیخ محمد بن زاید النہیان نے فون کرکے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کی جانب سے کئے گئے ٹویٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امورپربھی بات چیت کی ۔