لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیراعظم عمران خان کی آمد پر لاہور پولیس نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے تھے اورزمان پارک کے گردونواح میں بھاری نفری تعینات رہی۔ لیڈی پولیس اہلکار اور سادہ کپڑوں میں اہلکار ڈیوٹی کرتے رہے ۔وزیر اعظم کی ایچی سن کالج آمد کے موقع پر پروٹوکول پر تعینات ایس پی وی آئی پی سیکورٹی نوید احمد کی گاڑی خراب ہوگئی، ایس پی گاڑی میں بیٹھ کرگاڑی ٹھیک کراتے رہے ۔