پشاور( نیوز رپورٹر)سابق دور حکومت میں عمران خان کے لئے کپتان چپل بنانے سے مشہور ہونے والے چاچا نوردین کی دکان پر ایک بار پھر اژدھا کے چمڑے سے چپل بنانے کے الزام میںمحکمہ وائلڈ لائف نے چھاپہ مار کر ایک کاریگر کو گرفتار کر کے اژدھے کی کھال سے بنے چپل تحو یل میں لے لی، دکان کا مالک چاچا نوردین فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، پشاور میں مشہور چیل فروش کی دوکان پر ایک بار پھر محکمہ وائلڈ لائف نے چھاپہ مارا اور ایک کاریگر کو گرفتار کرکے اژدھا کی کھال سے بنے پشاوری چیل برآمد کرلیے ، کاریگر گرفتار کرلیا گیا، وائلڈ لائٹ حکام کے مطابق اژدھے کی کھال کا استعمال محکمہ وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی ہے ، محکمہ وائلڈ لائف کے ڈی ای او عبدالحلیم خان گاہک کے روپ میں نمک منڈی میں چاچا نور دین کی دکان پر گئے جس کے بعد وائلڈ اہلکاروں نے مقامی پولیس کے ساتھ مل کر چھاپہ مارا، اس سے پہلے بھی ہرن کی کھال کے چپل بنانے کے الزام میں بھی چاچا نوردین کی دکان پر چھاپہ پڑ چکا ہے ، چاچا نور دین نے عمران خان کیلئے اژدھا کی کھال کے چپل بنانے کا اعلان کیا تھا۔