اسلام آباد (سپیشل رپورٹر، 92نیوز رپورٹ ) وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ 3 ممالک کا دورہ کریں گے ۔وزیر اعظم کے 15 دسمبرسے 21 دسمبرتکسہ ملکی دورے کا ابتدائی شیڈول 92نیوز نے حاصل کرلیا۔وزیر اعظم پہلے مرحلے میں 15دسمبر کو بحرین پہنچیں گے ۔ وہ 16دسمبر کو بحرین کے قومی دن کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے ۔17دسمبر سے سوئٹزر لینڈ کے 2روزہ دورے کا آغاز کریں گے ۔وزیر اعظم جینوا میں سوئس قیادت سے ملاقاتیں اور بین الا قوامی فورم میں شرکت کریں گے ۔ وہ جنیوا میں پناہ گزینوں کے متعلق عالمی کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے ۔19دسمبر کو ملائیشیا کا 2روزہ دورہ کریں گے ۔وزیر اعظم ملائیشین ہم منصب ڈاکٹر مہاتیر محمد اور اہم رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے ۔سہ ملکی دورے میں پاکستانی کمیونٹی اور کاروباری شخصیات سے بھی ملاقاتیں کرینگے ۔