اسلام آباد(92نیوزرپورٹ)ملکی تاریخ میں پہلی بارموجودہ حکومت نے احسن اقدام کرلیا،پہلی بارہائی پروفائل وفدعام مسافروں کیساتھ کمرشل فلائٹ پر امریکہ جائیگا،وزیراعظم دورہ امریکہ کیلئے خصوصی طیارہ استعمال نہیں کرینگے ،دورہ امریکہ کیلئے پہلی باروزیراعظم عام مسافروں کی طرح سفرکرینگے ،خصوصی طیارے کی پارکنگ فیس،فیول اورپروازکے خرچ کی بھی بچت ہوگی،وزیراعظم قطرایئرویزکی پروازسے امریکہ روانہ ہونگے ،وزیراعظم کا امریکہ میں قیام پاکستان ہائوس میں ہوگا،وزیراعظم کے ہمراہ آرمی چیف ،ڈی جی آئی ایس آئی اورڈی جی آئی ایس پی آربھی ہونگے ،آرمی چیف،ڈی جی آئی ایس آئی اورڈی جی آئی ایس پی آربھی کمرشل فلائٹ سے جائینگے ،شاہ محمودقریشی اورزلفی بخاری پہلے ہی کمرشل فلائٹ سے امریکہ پہنچ چکے ہیں ،وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی کمرشل فلائٹ سے امریکہ روانہ ہوئے ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پہلے امریکہ گئے ، پاکستانی سفارتخانہ وزیر خارجہ کو انتظامات پر بریفنگ دیگا۔ 1