اسلام آباد ( نیوزایجنسیاں )وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے ملاقات کی جس میں ملکی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ منگل کو وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے ملاقات کی جس میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے بعد وفاقی وزیر فیصل واوڈا لاہور روانہ ہوگئے ۔دریں اثنا وزیراعظم عمران خان 31 جنوری کو ملائیشیا کا دورہ کریں گے اور ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد سے اہم ملاقات کریں گے جس میں امت مسلمہ کے اتحاد پر بات چیت ہوگی۔ وزیراعظم ملائیشین ہم منصب کو ملائیشیا سمٹ میں عدم شرکت کی وجوہات سے بھی آگاہ کریں گے ۔