لاہور(نیٹ نیوز) وزیراعظم عمران خان دنیا کے 5 ویں بااثر ترین عالمی رہنما بن گئے ،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ ٹوئٹر رینکنگ ویب سائٹ کے مطابق عمران خان کی ہر ٹویٹ کو اوسطاً 6 ہزار بار ری ٹویٹ کیا گیا جبکہ مودی کے ٹویٹس کو اوسطاً 4 ہزار بار ری ٹویٹ کیا گیا۔