اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیراعظم آفس نے جعلی خط کا سخت نوٹس لے لیا،10 جون کو تحریر کردہ اس جعلی خط میں وزیراعظم آفس کی طرف سے مبینہ طور پر عذادار حسین نامی شخص کو ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ میں بطور انسپکٹر تعینات کرنے کی سفارش کی گئی۔وزیر اعظم آفس کے ترجمان کے مطابق اس ضمن میں وزیراعظم آفس کی طرف سے ایف آئی اے کو فوری تحقیقات کرنے اور ضروری کارروائی کی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے ایک ہفتے کے اندر وزیراعظم آفس کو اس معاملے پر رپورٹ پیش کرے گی۔