اوکاڑہ؍ رینالہ خورد(ڈسٹرکٹ رپورٹر؍ تحصیل رپورٹر)وزیراعظم کل رینالہ خورد میں نیاپاکستان ہائوسنگ پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے ، اس سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ۔ پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما حلقہ پی پی183سے ٹکٹ ہولڈر مہر محمدجاوید نے میڈیاکے نمائندوں کو بتایاکہ بے گھر افراد کو انتہائی آسان اقساط پر 859گھر تعمیر کرکے دیئے جائیں گے ۔