لاہور(جوادآراعوان)وزیر اعظم نے حکومتی اتحادیوں کو تمام معاملات میں مکمل طور پر آن بورڈ اور ملک کے اہم ایشوز پر انکی تجاویز کو ترجیحی لسٹ میں رکھنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ان معاملات میں مسلم لیگ (ق) کو خصوصی اہمیت دی جائے گی۔وفاقی کابینہ کے اہم ممبرز نے تحریک انصاف اور اسکے اتحادیوں کے درمیان ملک کے اہم ایشوز پر اختلافات کے معاملے پر روزنامہ 92نیوز کو بیک گرائونڈ انٹرویوز میں بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے پشاور موڑ دھرنے سے بیل آئوٹ ہونے کے بعد وزیر اعظم نے حکومتی اتحادیوں کو تمام معاملات میں مکمل طور پر آن بورڈ اور ملک کے اہم ایشوز پر انکی تجاویز کو ترجیحی لسٹ میں رکھنے کی ہدایت کی ہے ، جبکہ مسلم لیگ (ق) کو ان معاملات میں خصوصی اہمیت دی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ ملک کے اہم اندرونی ایشوز، جن میں مہنگائی،معیشت اور بیروزگاری سر فہرست ہیں سے ہنگامی بنیادوں پر نمٹنے کی ضرورت ہے اور دیگر ایشوز پر بھی حکومت کے اتحادیوں کی ناراضگی اور اختلافات درست ہیں ، وزیر اعظم نے کہا مستقبل میں حکومتی اتحادیوں کو تمام معاملات میں مکمل طور پر آن بورڈ اور ملک کے اہم ایشوز پر انکی تجاویز کو ترجیحی لسٹ میں رکھا جائے ، مسلم لیگ (ق) کو انکے تجربے کی بنیاد پر زیادہ لوپ میں رکھا جائے اورپنجاب میں گورننس ایشوز سے نمٹنے کے لئے چودھری برادران کو خصوصی اہمیت دی جائے ،وزیر اعظم خود بھی حکومتی اتحادیوں سے رابطے میں رہیں گے اور ملک کے اہم ایشوز پر انکی رائے لیتے رہیں گے ،وزیر اعظم نے مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے بھی خصوصی ہدایات جاری کی ہیں اور تیز ترین بنیادوں پر موثر میکانزم بنانے کا کہا ہے ،انکے مطابق وزیر اعظم سمجھتے ہیں کہ ملک کے رئیل ایشوز کا جلد حل نہ نکالنے اور بیان بازی پر زور رکھنے سے مزید کام نہیں چلے گا اور حکومت کے لئے ہر آنے والا دن مشکل ہوتا جائے گا،حکومت کے تمام ترجمان کسی بھی ایشو پر آن گرائونڈ ٹھوس انفارمیشن کے بغیر میڈیا سے بات کرنے سے گریز کریں ،کام پر فوکس کریں اور کوئی ٹھوس کام کرنے کے بعد میڈیا کو اس سے آگاہ کریں۔