کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان امریکن بزنس ڈیولپمنٹ فورم کے سینئر نائب صدر شیخ امتیاز حسین نے وزیر اعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر اظہار خیال کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان قوم کی امیدوں پر پور ی طرح اتر ے ہیں چونکہ انہوں نے موجودہ حالات سے قوم کو آگاہ کردیا ہے کہ وہ لاک ڈاؤن نہیں کر سکتے اس لئے کہ ملک کی 25 فیصد سے زائد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے ان میں روزانہ کی بنیاد پر مزدوری کرنے والے افراد ،رکشہ چلانے والے اور دیگر شامل ہیں،وزیر اعظم کا قوم سے خطاب عوام کی امیدوں کا آئینہ دار تھا۔ شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ وزیر اعظم کا لاک ڈاؤن کا اقدام انتہائی قابل تحسین ہے کیونکہ انہیں اپنے ملک کی عوام کی پریشانیوں کا پوری طرح اندازہ ہے اس لئے وہ عوام سے اپیل کر رہے ہیں کہ عوام ازخود اپنے آپ کو اپنے گھروں میں محدود کرکے لاک ڈاؤن کر لیں اور اپنی فیملی کوکرونا وائرس سے بچائیں۔