اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان 20جولائی کو 5 روزہ دورے پر امریکہ روانہ ہونگے ۔ وزیر اعظم امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر امریکی قیادت سے ملاقاتیں کرینگے ۔ حکومتی ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔ وزیر اعظم 20جولائی تا 24جولائی امریکہ میں رہیں گے ۔ دورے میں افغان عمل اور دیگر ایشوز پر بھی بات ہوگی۔