لاہور (92خصوصی نمائندہ،نیوز رپورٹ،صباح نیوز)گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی ایمانداری پر مخالفین بھی انگلی نہیں اٹھا سکتے ۔لاہور میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے وفد سے ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف کے نوجوان ہماری سب سے بڑی طاقت ہیں، حکومت کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سے کوئی خطرہ نہیں، اتحادی حکومت کے ساتھ ہیں، اپوزیشن صبر کے ساتھ عام انتخابات کا انتظار کرے ۔ ہم ملک سے کرپشن ، مہنگائی اور دیگر مسائل مائنس کررہے ہیں۔ مشکل حالات میں وفاقی اور صوبائی حکومت نے ٹیکس فری بجٹ دیا ہے ، اپوزیشن کو ہر معاملے میں روڑے اٹکانے کی عادت ختم کرنی چاہئے ۔