نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی 8 نومبر کو بھارتی سائیڈ پر کرتار پور راہداری کا افتتاح کریں گے ۔ یونین منسٹر ہرسمرت کور بادل نے ٹویٹ میں بتایا کہ بابا گرو نانک دیو جی کی برکت سے سکھ برادی کیلئے یہ خواب اب حقیقت میں بدلنے والا ہے کہ وہ اب گورودوارہ کرتار پور صاحب جا کر اپنی مذہبی رسومات ادا کر سکیں گے ،مودی 8نومبر کو تاریخ کرنے جا رہے ہیں ۔علاوہ ازیں ہندوستان ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم مودی راہداری کے افتتاح کیلئے پاکستان جائینگے تاہم اس خبر کی تصدیق نہیں ہو سکی۔