کراچی ، مستونگ(مانیٹرنگ ڈیسک، نامہ نگار ) پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ میں نے پی ٹی آئی کی ناکامیوں پر ایک پریس کانفرنس کی۔مسئلہ کشمیر، معیشت اور کورونا سے متعلق تحریک انصاف کی نااہلیوں کو اجاگر کیا۔پی ٹی آئی کی کرپشن کے معاملے کو بھی اجاگر کیا۔عمران خان کو چیلنج کیا تھا کہ وہ قومی اسمبلی یا ٹی وی پر مناظرہ کرلیں۔چیلنج کیا تھا کہ این آئی سی وی ڈی طرز کا ا یک ہسپتال پورے پاکستان میں دکھا دیں۔چیلنج کیا تھا کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب میں فی کس ٹیسٹنگ کا موازنہ سندھ سے کرا دیں۔عمران خان نے ابھی تک میرے کسی بھی چیلنج کو قبول نہیں کیا۔ جبکہ پیپلز پارٹی کے بانی رہنما مرحوم ڈاکٹر آیت اللہ درانی کے بڑے صاحبزادوں سعید احمد درانی، نوید احمد درانی کو فون کر کے ڈاکٹر آیت اللہ درانی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ مرحوم ڈاکٹر آیت اللہ درانی پیپلز پارٹی کے بانی رہنمائوں میں شمار ہوتے تھے ۔
وزیر اعظم نے میرا کوئی چیلنج قبول نہیں کیا: بلاول بھٹو
بدھ 15 جولائی 2020ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں بدھ 15 جولائی 2020ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں