لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کی روشنی میں داتا دربار ہسپتال میں شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا گیا۔ اس ضمن میں منگل کی صبح ایک سادہ مگر پر وقار تقریب ہوئی ۔ جس میں ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف محمد اطہر مسعود، خطیب جامع مسجد داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ داتا دربار ہسپتال ڈاکٹر عبد الحمیدنے اپنے ہاتھوں سے پودے لگائے ۔تقریب کے اختتام پر خطیب جامع مسجد داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی نے ملک و قوم کی سلامتی، سر بلندی ، اس کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے دعا بھی کرائی ۔ اس موقع پر ایگزیکٹو آفیسر داتا دربار نعمان سیفی ، ترجمان اوقاف آصف اعجاز، منیجر داتا دربار شیخ جمیل اختر، انچارج شعبہ بچگان داتا دربار ہسپتال ڈاکٹر گل زمان ، اوقاف ایمپلائز یونین کے سیکرٹری جنرل ہمایوں مجید، محم یوسف اور دیگر عہدیداران ،داتا دربار ہسپتال کے جملہ ڈاکٹرز،سٹاف نرسز و دیگر بھی موجود تھے ۔