لاہور(سٹاف رپورٹر) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کانئے صوبے کے حوالے سے بیان تشویشناک ہے ۔ ملک میں انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہے ۔ عجلت میں بنائے گئے حکومت کے نئے بلدیاتی نظام میں ضلع کونسل کو ختم کرکے بیوروکریسی کا تسلط قائم کیا گیا ہے جوکہ عوامی نمائندوں کے وقار کے منافی ہے ۔