لاہور(کلچرل رپورٹر)چیئرمین برابری پا رٹی جواد احمد کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی جذباتی تقاریر سن سن کر لوگ تنگ آچکے ہیں اور اب کوئی بھی ان کی بات کو سنجیدہ نہیں لیتا، پاکستان بنانے کے دعویداروں نے طبقاتی تقسیم کو مزید گہرا کر دیاہے ،امیر اور غریب کیلئے عدالتیں، ہسپتال اور تعلیمی ادارے جدا جدا ہیں،کینسر کے مریضوں کی فری ادویات کیلئے حکومت پنجاب کی طرف سے 38کروڑ 50لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کرنا اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے ،صحت کی سہولیات کی بلامعاوضہ فراہمی تو ہر سیاسی جماعت کے منشور کا اولین حصہ ہے مگر سرکاری ہسپتالوں میں مریض ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مر جاتے ہیں انہیں ڈسپرین کی گولی بھی مفت نہیں ملتی ،گزشتہ 35سالوں میں جمہوریت کے نام پر اس ملک میں لوٹ مار اور کرپشن کا جو بازار گرم کیا گیا آج اس نظام کے اثرات ہیں کہ 99 عوام اپنے بنیادی حقوق ہی سے محروم ہیں ۔انہوں کا مزید کہنا تھ کہ برابری پارٹی ایسے سیاسی اور معاشی نظام کی خواہاں ہے جہاں ہر طرح کے وسائل پر عام بندے کی دسترس ہو۔،جہاں کوئی بشربھوک ،افلاس اور صحت کی غیر معیاری سہولیات کی وجہ سے نہ مرے ،جہاں مہنگائی پر حکومت فوری ریلیف دے ،جہاں کھولے نعروں کا عملی احتساب بھی ممکن ہو۔