اسلام آباد ( سید نوید جمال / ْ سپیشل رپورٹر) وزیر اعظم کے تمام مشیروں اور معاونین خصوصی نے اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات سیکرٹری کابینہ کے آفس میں جمع کرا دیں ۔واضح رہے وزیر اعظم نے کچھ عرصہ قبل اپنے تمام مشیروں اور معاونین خصوصی کو اپنے اثاثوں کی تفصیلات سیکرٹری کابینہ کے آفس کو فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔ وزیر اعظم کی ہدایات کی روشنی میں ان شخصیات نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات سیکرٹری کابینہ کے آفس کو جمع کرا دی ہیں جس کے بعد سیکرٹری کی جانب سے اس بارے میں تفصیلی رپورٹ وزیر اعظم کو فراہم کر دی گئی ۔