لاہور،ملتان،رحیم یارخان(خصوصی نمائندہ،جنرل رپورٹر،خبر نگار،سٹی رپورٹر) نے رحیم یار خان میں ٹرین حادثے کی خبر ملتے ہی سرکاری مصروفیات ترک کر دیں اور رحیم یار خان پہنچ گئے ،وزیراعلیٰ نے شیخ زید ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور علاج معالجے کی سہولتوں کاجائزہ لیا،ان کو ڈپٹی کمشنر آفس میں کمشنر بہاولپور نے حادثے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ نے لیاقت پور کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ٹراما سنٹراور شیخ زاید ہسپتال میں برن یونٹ بنانے کا بھی اعلان کیا۔وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد، ارکان اسمبلی چوہدری محمد شفیق، چوہدری آصف مجید، سردار عامر نواز خان، مخدوم فواد احمد بھی ان کے ساتھ تھے ۔سردار عثمان بزدار فرداً فرداً ہر زخمی افراد کے پاس گئے اور ان کی خیریت دریافت کی۔وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات دینے کی ہدایت کی اور کہاحکومت پنجاب زخمیوں کے علاج معالجہ کیلئے ہر طرح کے وسائل فراہم کرے گی۔زخمیوں کی مکمل صحت یابی تک ان کی دیکھ بھال کی جائیگی۔وزیراعلیٰ نے زخمیوں سے المناک حادثے کے بارے میں معلومات بھی حاصل کیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انتظا میہ کو زخمیوں کی مکمل دیکھ بھال کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ کمشنر اور دیگر حکام ہسپتالوں کا دورہ کر کے صورتحال کاجائزہ لیتے رہیں اور سندھ سے آنے والے زخمیوں کے لواحقین کو مکمل رہنمائی اور ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں ،کمشنربہاولپور مریضوں کی مکمل صحت یابی تک علاج معالجے کی سہولتوں کی براہ راست نگرانی کریں ،وزیراعلیٰ نے ریسکیو آپریشن میں بہتر کارکردگی کامظاہرہ کرنے پر مقامی ارکان اسمبلی، کمشنر، ڈپٹی کمشنر، انتظامیہ اور ریسکیو اہلکاروں کی تعریف کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بتایاٹرین حادثے کی افسوسناک اطلاع ملتے ہی مصروفیات تر ک کر دیں اور انتظامیہ کے سا تھ رابطے میں رہا ،73سے زائد افراد کا جاں بحق ہونا بہت بڑا سانحہ ہے ،ہم متاثرہ بہن بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،حادثے کے ذمہ داروں کا تعین اعلیٰ سطح کی کمیٹی کرے گی۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا زخمی مسافروں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ، ان کامکمل علاج معالجہ کیا جائے گا۔ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا بہاول پور اور رحیم یارخان کے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکرنے کامقصد زخمی ہونے والے افرادکے بہترین علاج معالجہ کویقینی بناناہے ۔