لاہور(اپنے رپورٹر سے )چیف منسٹر آفس سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے وفد نے واسا ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔وفد نے ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز سمیت اعلیٰ افسران سے ملاقات کی۔ملاقات میں لاہور کی تزین آرائش کے حوالے سے ایس پی یو چیف منسٹر کی جانب سے مرتب کئے گئے پلان کے بارے میں ایم ڈی واسا کو بریفنگ دی گئی ۔ایم ڈی واسا نے وفد کو واسا لاہور کی جانب سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا،جس کے تحت وزیراعظم پاکستان کے وژن کے مطابق واسا لاہور نے اب تک حکومتی شجرکاری مہم میں 20 ہزار سے زائد چھوٹے اور بڑے پودے لگائے ہیں۔ایم ڈی واسا نے کہا کہ لاہور میں پانی کی بچت اور پودوں کی آبیاری کے عمل میں آسانی کیلئے واسا لاہور نے دنیا کا پہلا جوہر ٹاؤن میں وضو کے پانی کو سٹور کرنے کا ماڈل متعارف کرایا۔مزید واسا لاہور آئندہ بھی تمام الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کی مشاورت سے شہر کی خوبصورتی اور تزین آرائش میں بھرپور شرکت کرے گا۔