کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کم عمر بچوں کے ہاتھوں میں کھلونوں کے بجائے پستول تھما دی اور اپنے سامنے بلوچ روایات کے تحت بچوں کے فائرنگ کرنے پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔ سرفراز بگٹی کی کھلونوں سے کھیلنے کی عمر کے بچوں کے ہاتھ میں پستول تھمانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔عوامی حلقوں اور سوشل میڈیا صارفین نے وزیر داخلہ بلوچستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انکے اقدام کی مذمت کی اور اس پر شدیدتشویش کا اظہار بھی کیا ہے ۔سرفراز بگٹی کے ترجمان نے اپنے جاری کر دہ بیان میں کہا ہے کہ ہتھیار بلوچ قوم کا زیور ہے ۔ریٹنگ کیلئے نجی ٹی وی بلوچ ثقافت کو مجروح کرنے کی کوشش سے باز ر ہے ۔گن شوٹنگ ایک کھیل ہے اور اگر گن شوٹنگ کو کوئی جرم سمجھتا ہے تو اسلام آباد میں گن شوٹنگ کلب بھی بند کروا دیں۔