کوئٹہ(سٹاف رپورٹر، 92 نیوز رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اتحادیوں کے ہمراہ 25ارکان صوبائی اسمبلی پرمشتمل پاورشودکھادیا،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے حامیوں نے ناراض ارکان کے تحفظات ،خدشات جلددورکرنے کادعویٰ کردیا،وزیراعلی جام کمال نے اتحادیوں سمیت بی اے پی کے وزراکے اعزازمیں ظہرانہ دیا،بی اے پی،پی ٹی آئی،ایچ ڈی پی،اے این پی کے ارکان،صوبائی وزرا نے ظہرانے میں شرکت کی،ظہرانے میں صوبے کی سیاسی صورتحال پرتفصیلی غورکیاگیا،ناراض ارکان کومنانے اورمستعفے وزراسے متعلقہ امورپربھی غورکیاگیا،25ارکان اسمبلی،وزرا،مشیروں نے وزیراعلی جام کمال پراعتمادکااظہارکیا۔ دوسری جانب بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض ارکان اوراپوزیشن مائنس ون فارمولے پر ڈٹ گئے ،بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض ارکان کا سعید احمد ہاشمی کے زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں بلوچستان کے سیاسی بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا،اپوزیشن ارکان نے کہاجام کمال کے استعفے کے سواکوئی راستہ نہیں،وزیراعلیٰ کوپہلے 40ارکان کی حمایت حاصل تھی جو اب نہیں رہی،گورنراسمبلی اجلاس بلاکروزیراعلیٰ کوفوری اعتمادکاووٹ لینے کاکہیں۔