لاہور ( پ ر ) ادارہ قو می تشخص کے صدر ڈاکٹر صدف علی نے کہا ہے کہ قا ئد ا عظم ؒ نے ہندوئو ں کے غلبہ سے نجات کیلئے ہی بر صغیر میں مسلما نو ں کیلئے علیحدہ ملک کا مطالبہ کیا تھا ۔انہوں نے یو م پاکستان کے موقع پر ایک بیان میں کہا ہے کہ آج کل ہند وؤں نے ایک با ر پھر بھارت اور پاکستان کے مشترکہ تہذیب و تمدن کے نام پر مسلم ثقافت اور اسلامی رویات پر حملے شروع کر رکھے ہیں جنہیں روکنے کی ضرورت ہے ۔ قا ئداعظم ؒ نے قر ار داد پا کستان کے مو قع پر خطاب میں واضح کر دیا تھا کہ مسلما ن ایک علیحدہ قو م ہیں ‘کیونکہ ان کے رسم و رواج ‘روایا ت تہذ یب و ثقا فت اور سب سے بڑھ کر ان کا مذہب الگ ہے جو صدیوں سے ساتھ ساتھ رہنے کے با وجو د اپنا جدا گانہ تشخص رکھتے ہیں ۔ڈاکٹر صدف علی نے مزید کہا ہے کہ موجودہ وزیراعظم عمران خان نے اندرون اور بیرون ملک ہر موقع پر قومی لباس کو ہی تر جیح دی ہے جس سے بیرونی ممالک میں پاکستان کی عزت و عظمت میں اضافہ ہواہے وزیراعظم کو چاہیے کہ تمام وفاقی وزراء کو بھی قومی لباس استعمال کر نے کا پابند بنائیں ۔ اس سے ملک میں قومی تشخص کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے حکومت کی طرف سے تمام سکولوں میں یکساں نصاب رائج کرنے کا بھی خیر مقدم کیا ہے ۔ انہوں نے ملک بھر میں قومی زبان اُردو نافذ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔