کراچی(سٹاف رپورٹر)حکومت سندھ ایک طرف مالی بحران کاشکار ہے ،دوسری طرف وزیراعلیٰ سندھ نے اقرباپروری کاریکارڈ توڑدیاہے ۔ بجٹ دستاویزکے مطابق حکومت سندھ نے اپنے قریبی لوگوں اورحامیوں میں 12 کروڑروپے کی بندربانٹ کی ہے ۔مالی امداد کے نام پروزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے حکومت کا حصہ ان کے مشیروں اور میڈیا سیل سے وابستہ افراد کوسرکاری فنڈز سے نوازاگیاہے ۔علاج معالجہ اورفنانشل مدد کے نام پرجن افراد میں 12 کروڑروپے تقسیم کیے ہیں،استفادہ کرنے والوں میں سابق صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرسکندرمیندھرو،وزیراعلی سندھ کے مشیرراشد ربانی دیگرشامل ہیں ۔