اسلام آباد(لیڈی رپورٹر)وزیر اعظم کے مشیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم نے کلین گرین انڈیکس کے حوالے سے اپنے ویڈیوپیغام میں کہاہے کہ وفاقی حکومت کلین گرین ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ،وزیر اعظم عمران خان25 نومبرکو کلین گرین سٹی انڈیکس رینکنگ کا افتتاح کریں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ کلین گرین انڈیکس لانچ کرنے کامقصد پینے کے صاف پانی کی فراہمی ،نکاسی آب کے محفوظ نظام کو یقینی بناناہے ،صفائی کے لئے یہ مقابلے موثر ثابت ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پنجاب اور پختونخوا کے 19 شہروں کے درمیان 6 ماہ پرمحیط پروگرام کے پہلے مرحلے کے آغاز کااعلان کریں گے ، 6 ماہ بعد متعلقہ شہروں کی درجہ بندی کی جائے گی ،شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے شہروں کو وفاقی اورصوبائی حکومتوں کی جانب سے خصوصی فنڈزدیئے جائیں گے ۔