لاہور؍ اسلام آباد(خصوصی نمائندہ؍ سپیشل رپورٹر)وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے اور صوبے کے مختلف انتظامی، سیاسی اور دیگر امور پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ حکام سے بریفنگ لیں گے ۔وزیر اعظم پنجاب کابینہ کی کارکردگی پر بھی بریفنگ لیں گے اور اہم اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ وزیرِ اعظم لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندگان سے بھی ملاقات کریں گے ۔ سرگودھا سے خبرنگار کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کل و میانوالی سے براستہ سرگودھا لاہور چلنے والی نیازی ایکسپریس ٹرین کا افتتاح میانوالی ریلوے سٹیشن پر کرینگے جس کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔