اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان آج مہند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے جبکہ ہفتہ کو لاہور کے ایک روزہ دورہ پر جائیں گے ۔ڈیم کے سنگ بنیاد کی تقریب میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔ وزیر اعظم اپنے دورہ لاہور کے دوران رینالہ خورد بھی جائیں گے اور نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔