تہران (نیٹ نیوز) وزیراعظم عمران خان کے دورے کی ایرانی میڈیا نے غیر معمولی کوریج کی اور اسے لیڈ نیوزکے طور پر نشر کیا۔ مختلف ٹی وی چینلز پر تجزیہ کاروں نے دورے کو خوش کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ا س سے صورتحال میں بہتری آئیگی، یہ مثبت پیشرفت ہے ۔تہران ٹائمز نے سرخی جمائی کہ ایران کسی بھی اچھے مقصد کیلئے پیشرفت کا مثبت ردعمل دے گا۔اسلامک ریپبلک نیوز ایجنسی (ارنا) نے کہا پاکستانی وزیراعظم کا دورہ مثبت پیشرفت ہے ، دونوں رہنماؤں نے باہمی اور علاقائی معاملات، خطے میں بیرونی مداخلت سمیت دیگر معاملات پر تفصیلی گفتگو کی۔تسنیم نیوز ایجنسی نے وزیراعظم عمران خان کی آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ یمن کی جنگ کے خاتمے سے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور حالات میں بہتری آئے گی۔