ابوظہبی (نیٹ نیوز) وزیراعظم عمران خان کا خط متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کو موصول ہو گیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق خط میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا ذکر کیا گیا ہے ، جبکہ باہمی دلچسپی کے امور کا تذکرہ بھی کیا گیا ہے ۔ خط میں علاقائی اور عالمی امور پر بھی بات کی گئی ہے ۔