اسلام آباد (سپیشل رپورٹر، 92 نیوز رپورٹ، اے پی پی ) وزیراعظم نے اتحادیوں سے رابطوں کیلئے 3کمیٹیاں تشکیل دیدیں۔کمیٹیاں تشکیل دینے کافیصلہ وزیراعظمکی زیرصدارت اجلاس میں ہوا۔اعلی سطح اجلاس میں اتحادیوں کیساتھ رابطوں اور بات چیت کے عمل پرتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔کمیٹیاں اتحادیوں سے بات چیت اوررابطوں کوبہتربنانے کیلئے تشکیل دی گئیں۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ رابطوں کا یہ عمل مزید مضبوط اور باضابطہ ہونا چاہئے تاکہ تمام حکومتی اتحادیوں کے درمیان رابطوں میں کسی قسم کی کمی نہ رہے ۔ ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کیساتھ رابطے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی میں اسد عمر (کنوینر)، عمران اسماعیل، فردوس شمیم نقوی اور حلیم عادل شیخ شامل ہیں۔مسلم لیگ (ق) کیساتھ رابطے کیلئے کمیٹی میں گورنر چودھری سرور (کنوینر)، وزیراعلی عثمان بزدار اور شفقت محمود شامل ہیں۔ بی اے پی، بی این پی اور جے ڈبلیو پی کیساتھ رابطے کیلئے کمیٹی میں پرویز خٹک (کنوینر)، قاسم سوری اور میر خان محمد جمالی شامل ہیں۔ تینوں کمیٹیاں وزیردفاع پرویزخٹک کی سربراہی میں کام کرینگی۔دریں اثناء وزیراعظم سے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی۔وزیراعظم آفس کے مطابق اس موقع پر مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔علاوہ ازیں وزیراعظم نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو آج ملاقات کیلئے اسلام آباد طلب کرلیا ۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا برطرف صوبائی وزرا سے متعلق اپنا نکتہ نظر وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے ۔بعدازاں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔ کمزور اور غریب طبقے کا تحفظ ہر صورت ممکن بنایا جائے ۔ بڑے جرائم پیشہ عناصر اور قبضہ مافیا کے گرد مزید گھیرا تنگ کیا جائے ۔اسلام آباد ہر لحاظ سے ماڈل سٹی ہونا چاہئے ۔ وزیرِاعظم نے اسلام آباد میں ماحولیات کے تحفظ اور شہر کے قدرتی حسن کو برقرار رکھنے پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے وزیراعظم کو جاری ترقیاتی منصوبوں، شہریوں کو بین الاقوامی معیار کی شہری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ آئی جی اسلام آباد نے امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی۔
وزیراعظم نے اتحادیوں سے رابطوں کیلئے 3کمیٹیاں تشکیل دیدیں
جمعه 31 جنوری 2020ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں جمعه 31 جنوری 2020ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں